شہد کے بارے میں وہ 14 سوالات جو اکثر پوچھے جاتے ہیں۔
Share
*7۔گرم گئے شہد سے کیا مراد ہے؟*
اکثر ڈیلرز اور برانڈز والے شہد کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے بہت گرم کر لیتے ہیں جس سے اس شہد کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے اور پھر وہ جلدی نہیں جمتا .
بہت سے ڈیلرز شہد کو ابال ابال کر جلا دیتے ہیں جس سے اس شہد کا رنگ بھی بدل جاتا ہے اور اسکی اندر موجود غذائیت مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے. پھر وہ شہد بھی نہیں جمتا۔
*8۔ابالنے سے شہد کو کیا نقصان ہوتا ہے؟*
ابالنے سے شہد اپنی آدھی سے زیادہ غذائیت کھو دیتے ہیں. اگرچہ وہ خالص ہی ہوگا مگر اسکی غذائیت کم ہوگی.
*9۔کونسا شہد بہت جلدی جم جاتا ہے؟*
جمنے کے معاملے میں مالٹے کے پھولوں یعنی Orange blossom اور سرسوں کا شہد سر فہرست ہے. یہ بہت جلدی جمتے ہیں.
*10۔شہد کو جمنے سے کیسے بچایا جائے؟*
شہد کو کسی بھی موسم میں فریج میں مت رکھیں. سردی میں اس جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشی ہو یا جہاں درجہ حرارت زیادہ ہو.
*11۔کیا جمنے سے شہد کی. غذائیت پر اثر پڑے گا؟*
بالکل نہیں. اس کی غذائیت برقرار رہتی ہے اس کوخام شہد کہا جاتا ہے . بس رنگ اور خشبو میں بہت معمولی سا فرق آجائے گا.
*12۔اگر شہد جم جائے تو کیا کرنا چاہیے؟*
اگر پورا شہد دیسی گھی کی طرح جم گیا ہو اور بوتل فوڈ گریڈ شیشے یا پلاسٹک کی ہو تو شہد والی بوتل گرم پانی میں رکھیں جب تک شہد پگھل نہ جائےمگر اس سے بوتل کا لیبل خراب ہو جاتا ہے۔
*13۔کیا شہد میں چینی ملائی جا سکتی ہے؟*
شہد اتارنے کے بعد اس میں کوئی بھی چیز ملائیں گے تو وہ شہد خراب ہو جائے گا. شہد میں ملاوٹ مکھیوں کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہے جبکہ مکھیوں کو مختلف رنگ اور میٹھا کیمیکل ملا شربت دیا جائے.
*14۔شہد کتنے وقت میں خراب ہوتا ہے؟*
اگر شہد کو نمی اور ہوا سے بچایا جائے تو سینکڑوں سال میں بھی خراب نہیں ہوتا.