"لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، کراچی کا 15 واں نمبر!

"لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، کراچی کا 15 واں نمبر!

ہواؤں کی تبدیلی کی ساتھ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضائی انتہائی آلودہ ہوگئی۔ لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 185 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے۔ بھارتی دارلحکومت دہلی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ مصر کا شہر قاہرہ تیسرے نمبر پر ہے۔ کراچی کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 15واں نمبر ہے جہاں آلودہ زرات کی مقدار 115 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے۔ یہ مقدار حساس لوگوں کیلئے مضرصحت ثابت ہوسکتی ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضرصحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔
اس پیغام کو دوسروں تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں اور مزید اہم معلومات کے حصول کے لیے ہمارے چینل کو فالو کریں!

Back to blog