میں تو فراڈ سے بچ گیا کہیں آپ نہ شکار ہو جائیے گا شیئر کریں اس سے پہلے کہ آپکا کوئی عزیز کسی بڑے نقصان کا شکار ہو جائے

میں تو فراڈ سے بچ گیا کہیں آپ نہ شکار ہو جائیے گا شیئر کریں اس سے پہلے کہ آپکا کوئی عزیز کسی بڑے نقصان کا شکار ہو جائے

کل میں نے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں  بتایا تھا کہ مجھے میزان بینک کے آفیشل نمبر سے کال آئی، اور کال کرنے والا میرے بینک اکاؤنٹ کی ساری تفصیلات بتا کر مجھ سے OTP مانگ کر صفایا کرنا چاہتا تھا ، اسے بینک اکاؤنت کی ساری  تصیلات پہلے سے پتا تھی

میں نے وہ کال ریکارڈ کی، ویڈیو بنائی اور عوام کو خبردار کیا۔


اس ویڈیو کو 2 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے

اس کے بعد مسلسل انباکس اور کئی لوگوں نے کال کر کے بتایا کہ وہ بھی اسی طرح کے فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔

کسی کے 10 ہزار، کسی کے 20 ہزار، کسی کے 2-3 لاکھ اور ایک شخص کے 16 لاکھ روپے تک سکیمرز نکال چکے تھے۔


میرے کیس میں جو ATM کارڈ سکیمر کے پاس تھا، وہ میری اہلیہ کا کارڈ تھا 

اور وہ کارڈ سال میں دو چار دفعہ سے زیادہ استعمال ہی نہیں ہوتا۔وہ بھی صرف اے ٹی ایم پہ

نہ وہ کارڈ کبھی کسی دکان پر سوائپ ہوا،

نہ کسی POS مشین میں لگا،

نہ آن لائن کہیں استعمال ہوا۔


اس کا مطلب بہت واضح ہے:

⚠ یہ ڈیٹا کہیں نہ کہیں سے بینکنگ سسٹم کے اندر سے لیک ہوا ہے۔

بینک ظاہر ہے خود ایسا نہیں کرتے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ڈیٹا سکیمرز تک پہنچ رہا ہے، اور یہی اصل خطرہ ہے۔


 صبح میزان بینک ہیڈکوارٹر سے مجھے کال آئی۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو ان تک پہنچی ہے، معاملہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، اور میری برانچ کی ٹیم مجھ سے رابطہ کرے گی تاکہ ہم عوام کو بہتر انداز میں educate کر سکیں۔


میں نے بینک کے نمائندوں سے ایک اور اہم بات بھی کہی کہ 

اپنی طرف سے بھی سائبر سیکیورٹی کا ماہر بھیجیں، تاکہ ہم پوڈکاست کے ذریعے

لوگوں کو بتائیں کہ یہ فراڈ کیسے ہوتے ہیں، کون کون سے نئے طریقے استعمال ہو رہے ہیں، اور عوام کن چیزوں سے بچیں۔

کیونکہ جب تک عوام کو اصل میکینزم سمجھ نہیں آئے گا، یہ فراڈ ختم نہیں ہوں گے۔


دوستو… یاد رکھیں:

✔ سکیمرز آج کل بینک کے آفیشل نمبرز تک spoof کر لیتے ہیں۔

✔ کال چاہے کتنی ہی اصلی لگے —

⚠ اپنا CNIC، ATM معلومات، یا OTP کبھی بھی کسی کو نہ دیں۔

✔ بینک کبھی بھی OTP نہیں مانگتا۔

✔ آپ کے نمبر پر آنے والا ہر کوڈ آپ کی ذاتی سکیورٹی ہے۔


براہِ کرم اس آگاہی کو زیادہ سے زیادہ آگے پہنچائیں۔

ہو سکتا ہے آپ کی ایک شیئر کسی کو لاکھوں روپے کے نقصان سے بچا لے۔

اس پیغام کو دوسروں تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں اور مزید اہم معلومات کے حصول کے لیے ہمارے چینل کو فالو کریں شکریہ !

 

Back to blog