حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جسے اللہ تعالیٰ کوئی کھانا کھانے کو دے تو اسے چاہیے کہ یوں کہے : ( اللَّهُمَّ ! بَارِكْ لَنَا فِيهِ ، وَارْزُقْنَا خَيْرًا مِنْهُ ) ’’ اے اللہ ! ہمیں اس میں برکت دے ‘ اور اس سے بہتر رزق عطا فرما ۔‘‘ اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پینے کو دے تو اسے یوں کہنا چاہیے : ( اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ ) اے اللہ ! ہمیں اس میں برکت دے ، اور یہ زیادہ دے ۔‘‘ کیونکہ میں نہیں جانتا کہ دودھ کے علاوہ بھی کوئی چیز غذا اور مشروب