شہد کے بارے میں وہ 14 سوالات جو اکثر پوچھے جاتے ہیں۔
Share
شہد کے بارے میں وہ 14 سوالات جو اکثر پوچھے جاتے ہیں۔
*1۔شہد کے جمنے سے کیا مراد ہے؟*
شہد کا جمنا شہد کی وہ حالت ہے جس میں شہد دیسی گھی کی طرح پورا یا کچھ مقدار میں جم جاتا ہے..
*2۔شہد کیوں جمتا ہے؟*
شہد میں قدرتی طور پر Glucose اور Fructose ہوتا ہے. شہد میں قدرتی طور پر پانی بہت کم ہوتا ہے. جب گلوکوز کے مالیکیولز ایک دوسرے کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں تو وہ دانے دار شکل اختیار کر لیتے ہیں.
*3۔شہد کب جمتا ہے؟*
جب بھی شہد کو 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت ملے تو وہ جمنا شروع ہو جاتا ہے. مگر کچھ پھولوں کے شہد 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی جم جاتے ہیں.
*4۔شہد کتنے وقت میں جمتا ہے؟*
اس کا انحصار شہد کی قسم پر ہے کہ وہ کس قسم کے پھولوں سے لیا گیا ہے. اگر اس شہد میں گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار زیادہ ہو تو وہ اتنی ہی جلدی جم جاتا ہے. عموماً شہد چھتے سے نکلنے کے بعد 2 ماہ سے لے کر 2 سال کے دوران جم جاتا ہے. سرسوں کے پھولوں کا شہد 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی اکثر ایک مہینے کے اندر جم جاتا ہے.
*5۔میں نے ایک علاقے سے شہد منگوایا ہے جس کو کافی عرصہ ہوا ہے اور وہ ابھی تک اسی حالت میں ہے، ایسا کیوں ہے؟*
جیسا کے اوپر کہا گیا ہے کہ اس کا انحصار پھولوں پر اور گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار پر ہے. آپ کے شہد میں یہ دونوں اجزاء کم مقدار میں ہیں اس وجہ سے.
*6۔میں نے مقامی بندے یا ایک برانڈ کا شہد لیا ہے جس کو بہت وقت ہوا پر وہ ابھی تک اسی حالت میں ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟*
جمنا شہد کی تقدیر ہے چاہے آپ جس سے بھی لیں اور جہاں سے بھی لیں. اگر وہ شہد نہیں جم رہا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شہد ایک خاص پراسس کے تحت ابالا گیا ہے یا اس میں کیمیکلز شامل کئے گئے ہیں اور مشینی فلٹر کیا گیا ہے
اکثر برانڈز والے ایک کیمیائی محلول بنا کر شہد کے نام اور قیمت پر فروخت کرتے ہیں. ایسے کیمیکل یا کیمیکل ملا شہد بھی نہیں جمتے.